Home Latest News Urdu پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
Latest News Urdu - November 8, 2024

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، سیکرٹریز برائے مواصلات، ریلوے اور داخلہ کے علاوہ وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے اپنے ابتدائی کلمات میں کراچی میں چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ بزدلانہ عمل جو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔احسن اقبال نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاک ۔چین مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے حالیہ دورہ پاکستان میں چینی وزیراعظم کی آمد کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ باہمی منصوبوں کی مؤثر عملداری کو یقینی بنانے کے لئے جامع نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارتیں ان اتفاق رائے کی مؤثر عملداری کے لئے اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہیں جو دونوں ملکوں کی قیادت نے حالیہ دورے کے دوران طے کئے تھے تاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنایا جا سکے اور چینی ماہرین کی تجاویز پر عملدرآمد ہو سکے۔دونوں جانب سے اہم منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

Comments Off on پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔