پاکستان اور چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔
.
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین آج سی پیک کے تحت صنعتی تعاون (آئی سی) کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ پاکستان اور چین نے صنعتی تعاون کے مفاہمت نامے کو ایک فریم ورک معاہدے میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ صنعتی تعاون کا فریم ورک معاہدہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی اور بزنس ٹو بزنس مشترکہ منصوبوں پر بنیادی عناصر کے طور پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فریم ورک معاہدے پرسرمایہ کاری بورڈاور چینی فریق کے درمیان ورچوئل طور پردستخط کیے جائیں گے اور وزیر اعظم خان بھی اجلاس میں ورچوئل طور پر موجود ہوں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…