Home Latest News Urdu پاکستان اور چین لاجسٹکس اور ای کامرس میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
Latest News Urdu - November 7, 2021

پاکستان اور چین لاجسٹکس اور ای کامرس میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

.

چائینہ الیکٹرانکس چیمبر آف کامرس (سی ای سی سی) کی سپلائی چین اینڈ لاجسٹک پروفیشنل کمیٹی (ایس سی ایل سی) کے سیکرٹری اور وائس چیئرمین شی جنہوئی نے کہا ہے کہ چینی اداروں کو پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ چین میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اور سی ای سی سی کے درمیان 2021 چائینہ(شینزن) سپلائی چین اینڈ لاجسٹک سمٹ فورم کے دوران ایک اسٹریٹجک معاہدہ طے پایا ہے۔ ایک انٹرویو میں شی جنہوئی نے کہا کہ پاکستان کا ای کامرس تمام شہروں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں لاجسٹکس کی ترقی سے خطے میں پوری لاجسٹک صنعت کو بے پناہ فروغ ملے گا۔

Comments Off on پاکستان اور چین لاجسٹکس اور ای کامرس میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

Check Also

پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل !‌ اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان