Home Latest News Urdu پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔
Latest News Urdu - January 17, 2021

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

.

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق اور چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے نائب وزیر ژانگ ژو کے مابین ایک ملاقات کے دوران مختلف تہواروں کے انعقاد کے ذریعے سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے ان شعبوں میں روابط کی مربوط اور وسیع پیمانے پر ترقی کے لئے نئے میکانزم کو وضع کرنے پر زور دیا۔نائب وزیر ژانگ ژو نے کہا کہ چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے لئے پاکستان کے ساتھ  بھرپورتعاون کرے گا۔

Comments Off on پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …