پاکستان اور چین ملٹی لیٹرزم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
.
اقوام متحدہ سے متعلق ورچوئل چین پاکستان مشاورت کے تیسرے راؤنڈکے دوران پاکستان اور چین نے بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے ملٹی لیٹرزم(کثیر سطحی نظام) کے تحفظ اورحمایت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کی قیادت وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عثمان اقبال جدون جبکہ چین کی طرف سے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اینڈ کانفرنسزکے ڈی جی یانگ تاؤ نے کی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فریم ورک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے تحفظ کے لئے تعاون کو مضبوط بنانے کے نظریے کی حمایت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی امن و سلامتی کی بحالی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …