Home Latest News Urdu پاکستان اور چین مونگ پھلی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
Latest News Urdu - October 8, 2021

پاکستان اور چین مونگ پھلی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

.

شیڈونگ رینبو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے بزنس منیجر ڈاکٹر بابر اعجاز کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں مونگ پھلی کی پیداوار بڑھا دی جائے تو آسانی سے چین کو برآمد کیا جا سکتا ہے کیونکہ مونگ پھلی کے تیل کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بہت بڑا علاقہ ہے جسے مونگ پھلی کی کاشت کے تحت بروئے کار لایا جا سکتا ہے تاہم کاشت کی کم سطح کی وجہ سے زیادہ تر خوردنی تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کی مونگ پھلی کا تیل پیدا کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی بھی تجویز دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی کمپنی چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور چین میں چنگ ڈاؤ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین مونگ پھلی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…