پاکستان اور چین نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے سی پیک کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت مستقبل کے تعاون کے مواقعوں کی تلاش کے لیے چین کے این ڈی آر سی میں بین الاقوامی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل پین جیانگ سے ملاقات کی۔ دونوں اطراف نے سی پیک کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبے کے لیے چین کے فوکل ادارے کے طور پر این ڈی آر سی کے کردار کی توثیق کی۔ پاکستانی سفارتخانے اور این ڈی آر سی کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سفیر ہاشمی نے بعد میں سوشل میڈیا پر بحث کی جھلکیاں شیئر کیں۔
چین کے ارمچی سے اسلام آباد تک پہلے کارگو روٹ کا باضابطہ آ غاز۔
ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بی…