پاکستان اور چین نے مشترکہ پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا۔
.
چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ نے جدید چین پاک ڈول ڈپلومہ/ڈول ڈگری مشترکہ تعلیمی پروگرام شروع کیا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان پروگراموں کے تحت پیشہ وارانہ تربیت اور تکنیکی تعلیم سے نہایت فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون پر خاص توجہ دی گئی ہے اور اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ مختلف پروگراموں کے تحت پاکستانی طلباء نے چینی زبان اور ملکی تاریخ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






