پاکستان اور چین نے گندم کے حوالے سے مشترکہ تحقیق کے لیےلیب قائم کرنے پر اتفاق کر لیا
.
ایک نئی پیش رفت کے تحت گندم کی تحقیق پر چین پاکستان مشترکہ لیب قائم کی جائے گی۔ اس منصوبے کی مالی اعانت چینی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے سائنس اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ پروگرام سے کی جائے گی۔ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کے اشتراک سے نئی قائم کردہ لیب قائداعظم یونیورسٹی (کیو اے یو) میں قائم ہوگی۔ حال ہی میں قائد اعظم یونیورسٹی اور سی اے اے ایس میں ایک مشترکہ لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں اطراف کے محققین اور دونوں سفارت خانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…