پاکستان اور چین ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت ایک دوسرے کے لیے فوائد کا موجب بنیں گے۔
.
سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک اینڈ ٹیکنولوجیکل کوآپریشن ، وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی آف چائنا (ایم آئی آئی ٹی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی یوکائی نے کہا ہے کہ بی آر آئی کے تحت مختلف ممالک خصوصاً پاکستان ڈیجیٹل سلک روڈ سے بہترین فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ لی یو کائی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت پاکستان اور چین سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔انہوں نے روشنی ڈالی کہ پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان مہم شروع کی ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی دونوں ممالک تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…