Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کا ایم ایل ون منصوبے کو اولین ترجیح پر مکمل کرنے کا فیصلہ
Latest News Urdu - March 17, 2022

پاکستان اور چین کا ایم ایل ون منصوبے کو اولین ترجیح پر مکمل کرنے کا فیصلہ

.

پاکستان اور چین نے سی پیک کے تحت ایم ایل ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ سی پیک اتھارٹی اور چینی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن (این ڈی آر سی) کے درمیان وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چین میں اتفاق رائے کو پہنچنے والے امور کی پیروی کے لیے ایک ورچوئل کانفرنس کے دوران کیا گیا۔اس اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور اور ڈائریکٹر جنرل این ڈی آر سی نے کی۔اس اجلاس میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں طے پایا گیا کہ پاکستان ریلویز منصوبے کی تفصیلات  کے لیے فوراً نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن (این آراے) سے رجوع کرے گا۔ این ڈی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق متعلقہ چینی ادارے پہلے ہی دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین کا ایم ایل ون منصوبے کو اولین ترجیح پر مکمل کرنے کا فیصلہ

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…