پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں کی اعلیٰ معیاری ترقی اور باہمی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار۔
.
پاکستان اور چین نے ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور سی پیک کے تمام منصوبوں کو محفوظ، ہموار اور اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھانے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان گوانگ زو میں ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کیا گیا۔ دونوں اطراف نے چین پاکستان اقتصادی تعاون کی مسلسل توسیع پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا ہے اور اس کی سماجی اقتصادی ترقی کو تیز کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، صحت، تحقیق اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے فیز 2 سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تجارت گزشتہ سال خاطر خواہ رہی ہے۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کو “انسانیت کا مشترکہ دشمن” قرار دیا اور چین پاکستان آہنی بردارانہ تعلقات کو پہنچانے کے درپے کسی بھی طاقت سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے پاکستان کے دورے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…