Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - August 21, 2025

پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

پاکستان اور چین نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی مشترکہ زیر صدارت آج اسلام آباد میں وزرائے خارجہ کی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور منعقد ہوا۔مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، تجارتی و معاشی روابط، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہاراسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ سطح پر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھیں گے تاکہ مشترکہ مفادات کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…