Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کا مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں دینے پر زور۔
Latest News Urdu - February 6, 2025

پاکستان اور چین کا مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں دینے پر زور۔

پاکستان اور چین نے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات آج بیجنگ میں صدر آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم لی کیانگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ فریقین نے مشترکہ پیشرفت اور مشترکہ خوشحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلی معیارکی ترقی پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کاروبار سے کاروبار اور نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments Off on پاکستان اور چین کا مشترکہ مستقبل کی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں دینے پر زور۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…