Home Opinion Editorials in Urdu پاکستان اور چین کو وبا کے بعدکےمنظر نامہ میں عالمی امن کیلئے تعاون جاری رکھنا چاہیے، مصطفیٰ حیدرسید۔

پاکستان اور چین کو وبا کے بعدکےمنظر نامہ میں عالمی امن کیلئے تعاون جاری رکھنا چاہیے، مصطفیٰ حیدرسید۔

.

پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید لکھتے ہیں کہ جیسے ہی وباکے بعد عالمی منظرنامہ تشکیل پاتا ہے پاکستان اور چین کو مشترکہ سلامتی اور معاشی مفادات کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی اور ان کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کو سی پیک کو اقتصادی طور پر خود کو مستحکم کرنے کے لئے ایک شاندار موقع کے طور پر بروئے کار لانا چاہئے اور اسے جنوبی ایشیاء میں ہندوستان کے اثر واسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی ایک اہم محرک کے طور پر لینا چاہئے۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا ہے کہ سی پیک کو بی آر آئی کا کیس اسٹڈی کے بہترین نمونہ کے طور پر لینا چاہیے جس کی پیروی دوسرے ممالک بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو چین کے تجربات اور مہارت کا استعمال کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنا چاہئے اور خصوصی اقتصادی زونز میں چینی اعلٰی مینو فیکچررز کی مدد کے ذریعے سے کامیابی کے سلسلے کو تیز کرنا چاہئے۔ مزید برآں اختتامیہ میں انہوں نے وبا کے بعد کثیر الجہتی منظم عالمی منظر نامے کی تشکیل کے لئے پاکستان اور چین کو دوسرے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کو وبا کے بعدکےمنظر نامہ میں عالمی امن کیلئے تعاون جاری رکھنا چاہیے، مصطفیٰ حیدرسید۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔