پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ 3 سال بعد کھول دی گئی
۔
پاکستان اور چین کے درمیان اہم تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کو کووڈ 19 کے باعث تقریبا 3 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو چین کے صوبہ سنکیانگ سے جوڑنے والا پاس کو کورونا پھیلنے کے بعد نومبر 2019 میں بند کردیا گیا تھا، چینی حکام نے تجارت کے لیے راہداری کو دوبارہ کھولنے سے متعلق خط پاکستانی حکام کو ارسال کردیا ہے۔ دونوں ممالک نے سی پیک کے تحت خنجراب پاس راہداری کھولنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں، خنجراب پاس کھُلنے کے بعد سی پیک منصوبوں اور دوطرفہ تجارت میں تیزی آجائے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…