Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے درمیان جے ڈبلیو جی کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق۔
Latest News Urdu - October 25, 2022

پاکستان اور چین کے درمیان جے ڈبلیو جی کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق۔

.

پاکستان اور چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو تیزی سے مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور مختلف منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یہ پیش رفت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لیے طویل المدتی حکمت عملی کا جائزہ کے لیے منعقدہ پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں ہوئی۔اس میٹنگ میں وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے سیکرٹری سید ظفر علی شاہ اور چین سے پین جیانگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔اس میٹنگ میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس کا خلاصہ کیا گیا۔ نیزسی پیک کی طویل مدتی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے بہترین طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے متعدد اقدامات پر کی گئی مسلسل پیش رفت پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا جس میں خاص طور پر سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی تعاون، سائنس اور ٹیکنالوجی اور زرعی تعاون پر خاص توجہ مرکوزہے۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے درمیان جے ڈبلیو جی کے تیسرے اجلاس میں سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …