پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبوں میں مزید تیزی لانے پر اتفاق۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ملاقات کی اور سی پیک منصوبوں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، وزارت منصوبہ بندی چیف اکانومسٹ آف پاکستان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا، جو گزشتہ دہائی کے دوران اقتصادی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔اس ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے توانائی، بجلی اور انفراسٹرکچر سے متعلق متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…