پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور سفارتی تعلقات مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئیں گے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار
.
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور سفارتی تعلقات مستقبل میں نئی بلندیوں کو چھوئیں گے ۔ بینک آف چائنہ اسلام آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ چین نے ہرمشکل وقت میں اور عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین مرحلہ سے نکل چکا ہے ، ایک ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کردی ہے۔سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ راہداری منصوبے پرکام کی رفتار تیزکردی گئی ہے اوراس امیدکااظہار کیا کہ آنے والے برسوں میںہم اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچتے ہوئے دیکھ سکیں گے ۔انہوں نے امیدظاہر کی عالمی مالیاتی منڈی میں آر ایم بی ، ایک قابل قبول متبادل کرنسی بن جائے گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






