Home Latest News Urdu پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کےلیے8رکنی وفدچین کے دورے پر روانہ۔
Latest News Urdu - May 25, 2023

پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کےلیے8رکنی وفدچین کے دورے پر روانہ۔

.

اسکالرز، بین الاقوامی امور کے ماہرین، سینئر میڈیا پریکٹیشنرز اور تھنک ٹینکس کے سربراہان پر مشتمل 8 رکنی وفد لاہور پاکستان میں چین کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے چین کے دورے پر روانہ ہوگیا۔ لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دورہ لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے کووڈ 19 کی وبا کے بعد سے  میڈیا اور تھنک ٹینک کےوفود کے دوروں کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ چین میں وفد کے سفر کے پروگرام میں مختلف چینی سرکاری اور نجی اداروں، چائنا ریلوے گروپ، انجینئرنگ کارپوریشنز اور میڈیا اداروں کے دورے شامل ہیں۔

Comments Off on پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کے فروغ کےلیے8رکنی وفدچین کے دورے پر روانہ۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…