پاکستان اور چین کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاقِ رائے۔
.
چین کے دفاع جنرل وی فینگ ہی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط بھی کیے گئے۔ آرمی چیف نے چین کے وزیرِ دفاع کی طرف سے تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل ویئ فینگی نے سی پیک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور اسے ایک محفوظ منصوبہ بنانے کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔