پاکستان اور چین کے مابین سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔
.
پاکستان اور چین نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاحت کے فروغ کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس مفاہمت کی یاداشت پر ایس سی او سیاحتی شہروں کے درمیان تعاون میکانزم قائم کرنے کے اقدام پر بی او آئی کے زیر اہتمام چین پاکستان دو طرفہ سیاحت پروموشن کانفرنس کے دوران دستخط کیے گئے۔ذرائع ابلاغ سے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بی او آئی فرینہ مظہر نے کہا ہے کہ یہ ایم او یو دو طرفہ سیاحت کو سہولت فراہم کرے گا جبکہ پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے جو کہ بین الاقوامی سیاحت کوخصوصاً ایس سی او کے شراکت دار ممالک کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…