پاکستان اورافغانستان سی پیک کے تحت باہمی فوائد کے حصول کے لیے تعاون کو آگے بڑھاسکتے ہیں، صدر ایف پی سی سی آئی۔
.
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کی مدد سے فوائد کے حصول کے لیے افغانستان کے ساتھ اپنا تعاون کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اس سے لینڈ لوکڈ افغانستان کو بھی تجارت اور رابطے کے لیے بہتر رسائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی صورتحال میں تبدیلی کے باوجود پاکستان گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد شدہ کھاد افغانستان کو فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر نو میں حصہ لے سکتا ہے جبکہ اس وقت اسے وسطی ایشیائی جمہوریہ کے ساتھ رابطہ کاری کے راستے کے طور پر بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …