پاکستان اورچین آٹوموبائل انڈسٹری میں تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
.
پاکستانی سفارت خانہ،بیجنگ میں منعقدہ پاکستان آٹوموبائل انڈسٹری راؤنڈ ٹیبل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہےکہ پاکستان اپنی آٹوموبائل کی پیداوار 250,000 یونٹس سے چھ سے آٹھ ملین یونٹس تک بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے پانچ سالوں کے دوران آٹوموبائل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ چین جیسے مختلف ممالک نے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ اس کانفرنس میں چین کے 50 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…