پاکستان اورچین کا انسداد دہشت گردی کے لئے تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکـ چین تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔






