Home Latest News Urdu پاکستان اورچین کا جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کے چوتھا اجلاس میں سی پیک تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - January 21, 2024

پاکستان اورچین کا جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کے چوتھا اجلاس میں سی پیک تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔

.

سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ ( جے ڈبلیو جی ۔آئی سی سی ) کا چوتھا اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور چین کے نائب وزیر برائے خارجہ امور سن ویڈونگ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ فریقین نے 21 جولائی 2022 کو عملی طور پر منعقد ہونے والے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں فریقین اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز اور آہنی بھائی ہیں، سیکرٹری خارجہ نے تعاون اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں سی پیک کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی راہیں تلاش کرنے کے لیے دلچسپی رکھنے والے تیسرے فریق کا خیرمقدم کرنے پر بھی زور دیا۔ سی پیک کے ارتقاء کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سائنس و ٹیکنالوجی میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے اور لوگوں کے لیے ٹھوس سماجی و اقتصادی فوائد کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے سی پیک کے بارے میں غلط معلومات پر مبنی مہمات اور منفی رپورٹنگ کو مسترد کیا اور غلط بیانیوں اور غلط معلومات کی تشہیر کے تدارک کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت بین الاقوامی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے پر عزم ہیں ۔ ستمبر 2022 اور جولائی 2023 میں دوسرے اور تیسرے پاکستان-چین تھنک ٹینکس فورم کے مباحثوں کا ذکر کرتے ہوئےدونوں فریقوں نے میڈیا اور تھنک ٹینکس کے تعاون کے لیے مشترکہ حمایت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی مواصلات اور تعاون میں اضافہ کے ذریعے بہترین طریقوں کے اشتراک ،سی پیک اور بی آر آئی کی ترقی کے بارے میں فکری علمی پول بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments Off on پاکستان اورچین کا جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کے چوتھا اجلاس میں سی پیک تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…