پاکستان اورچین کے درمیان اقتصادی، تجارتی تعاون ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
.
پاکستان اور چین نے اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون پر پاک چین مشترکہ کمیٹی کے فریم ورک کے اندر اقتصادی اور تجارتی تعاون ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر چین کے نائب وزیر تجارت رین ہونگ بن اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن میاں اسد حیاء الدین نے دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق پاکستان اور چین کا سنکیانگ ایغور خود مختار علاقہ باہمی طور پر ثمرات کے حامل اوروِن-وِن اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی پائیدار ترقی کے لیےاپنی کاوشوں کو بروئے کار لائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …