پاکستان اورچین کے درمیان تعلیمی تعاون زراعت کے شعبے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر اطہر محبوب نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہر شعبے بالخصوص تعلیمی میدان میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے انٹرکروپنگ سنٹر کے قیام اور چین پاکستان زرعی تعاون کے بارے میں بھی بات کی جو کہ سیچوان زرعی یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کا مشترکہ منصوبہ ہے اور وزیراعظم عمران خان نے زرعی تعاون میں ایک سنگ میل کے طور پر اس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ انٹر کروپنگ فصل کو بڑھا سکتی ہے اور فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ پروفیسر محبوب نے مزیدکہا کہ یہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی دیگر پاکستانی یونیورسٹیوں کے لیے چینی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …