پاکستان جدید چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کو خوراک مہیا کرنے والا ماخذ ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔۔۔
لاہور میں چائینہ-پاکستان اکنامک اینڈ ٹریڈ کونسل کے وفد نے صدر چن جیانلو کی سربراہی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ ایل سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ کا صدر چن جیانلو سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی زرخیز زمین ،سازگار آب و ہوا، تمام موسموں اور بہترین نہری نظام کے ساتھ چینی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پوری دنیا کے لئے فورڈ باسکٹ بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا چینی ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی سے صنعتی اور زرعی شعبے کو فروغ دینے کے مواقع میسر آئیں گئے چائینہ-پاکستان اکنامک اینڈ ٹریڈ کونسل کے صدر چن جیانلو نے اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے دورے سے چینی صنعتکاروں کو پاکستان میں نئے شراکت داروں کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔