پاکستان خطے میں سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، چینی اسکالر۔
.
ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے وزٹنگ پروفیسر اور چہار انسٹیٹیوٹ کے سینئر فیلو پروفیسر چینگ ژیژونگ نے کہا ہےکہ پاکستان کے پاس خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت موجودہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں قومی سلامتی کی صورتحال سال بہ سال بہتر ہو رہی ہےاور دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں کی تعداد میں سالانہ تقریباً 30 فیصد کمی آئی ہے۔ تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں کسی حد تک اضافہ بھی ہوا ہے۔مگر پاکستان ان پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






