پاکستان ریلویز کیلئے 70 نئی کوچزکی کھیپ چین سے کراچی پہنچ گئی
۔
پاکستان ریلویز کیلئے 70 نئی کوچز لے کر آنے والا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ کراچی پورٹ پر پہنچنے والی 70 کوچزمختلف مال بردار گاڑیوں میں لگائی جائیں گی، چین سے معاہدے کے تحت بوگیوں کی یہ تیسری کھیپ کراچی پہنچی ہے، معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 230 کوچز منگوائی جائیں گی۔ نئی کوچز کی آمد سے فریٹ آپریشن بہتر ہوگا، مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اس سے قبل مسافر ٹرینوں کی بوگیاں اور انجن بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






