Home Latest News Urdu پاکستان ریلوے نے دو چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ایپ لانچ کرنے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔
Latest News Urdu - February 6, 2023

پاکستان ریلوے نے دو چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ایپ لانچ کرنے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

.

 

پاکستان ریلوے اور دو چینی ٹیک کمپنیوں نورینکو انٹرنیشنل کوآپریشن، ایزی وے نے محکمہ کے آپریشنز کو جدید بنانے کے لیے ‘ریلوے آٹومیٹڈ بکنگ اینڈ ٹریول اسسٹنس (رابطہ) کے نام سے ایک ایپ لانچ کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ آج لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رابطہ ایپ تمام سفری ضروریات کے لیے ایک بہترین حل ہے جہاں مسافر ہوٹل کے کمرے، ٹیکسیاں ریزرو کر سکتے ہیں اور سفر کے دوران اپنے کھانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ مکمل طور پر ریونیو شیئرنگ فارمولے پر مبنی ہے۔

 

Comments Off on پاکستان ریلوے نے دو چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ ایپ لانچ کرنے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…