Home Latest News Urdu پاکستان ریلوے کو چین سے تیز رفتار ریل کوچز کی پہلی کھیپ موصول۔
Latest News Urdu - November 28, 2022

پاکستان ریلوے کو چین سے تیز رفتار ریل کوچز کی پہلی کھیپ موصول۔

.

دوسوتیس 230 نئی تیز رفتار مسافر کوچز میں سے 46 پہلے ہی چین سے پاکستان ریلوے کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس ماہ کے آخر تک، نئی ریل بوگیاں کراچی کی بندرگاہ سے کراچی لاہور مین لائن 1 پر لاہور پہنچائی جائیں گی۔ ملک میں دوردراز سفری سہولیات کو جدید اور بہتر بنانے کی حکمت عملی کے تحت، پاکستان اور چین کی سی آر آر سی تانگ شان لوکوموٹیو اینڈ رولنگ اسٹاک کمپنی نے نومبر 2021 میں پاکستان ریلوے کو 230 تیز رفتار کوچز کی فروخت کے لیے ایک معاہدے پردستخط کیے تھے۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافر ریل کوچز میں 20 لگیج وین، 20 بریک وین اور 80 کیبن ایئر کنڈیشنڈ کلاس اور اکانومی پر مشتمل ہوں گے۔

Comments Off on پاکستان ریلوے کو چین سے تیز رفتار ریل کوچز کی پہلی کھیپ موصول۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…