پاکستان زرعی شعبے میں جدت کے لیے سی پیک مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے،ڈاکٹر لیاقت علی شاہ
.
سی پیک اتھارٹی کے پالیسی ڈویژن کے سربراہ اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی شاہ کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان تعاون ملک کی زرعی صنعت کی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے سے پاکستان کے پاس چین کی بڑی زرعی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عدم توازن کو دور کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …