Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک سپیشل اکنامک زونزز کی سہولت کے لئے پہلی مرتبہ 700 میگاواٹ سولرپاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔
Latest News Urdu - July 17, 2020

پاکستان سی پیک سپیشل اکنامک زونزز کی سہولت کے لئے پہلی مرتبہ 700 میگاواٹ سولرپاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔

Enter Your Summary here.

حکومتِ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سی پیک سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) یعنی ایم-3 انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی (اے آئی آئی سی) کو توانائی فراہم کرنے کے لئے 700 میگا واٹ شمسی توانائی کا پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انویسٹمنٹ بورڈ (بی او آئی) نے بتایا ہے کہ چینی کمپنیوں نے سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز کے لئے شمسی توانائی سے بجلی گھر قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس پاور پلانٹ پراجیکٹ میں چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت دار فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) ہوگی جو دونوں سپیشل اکنامک زونز کے لئے بجلی کی تخمینی ضروریات کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔