پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ
.
سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان چین، پاکستان اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے تین رکنی وفد سے ملاقات میں کہی، وفد کی قیادت چین کی ناظم الامور پانگ چنکسو نے کی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری نے نوجوانوں کےلئے روزگار کے نئے مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پورے خطے میں ترقی ہوگی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مخالف عناصر ہرگز اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چینی باشندوں کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…