Home Latest News Urdu پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم شہباز شریف
Latest News Urdu - March 13, 2024

پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم شہباز شریف

.

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلےکی طرف بڑھنےکے لیے تیار ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے۔ چینی خبر رساں  ایجنسی شِنہوا کو انٹرویو  میں وزیراعظم نےکہا کہ  پاکستان  اور  چین مشترکہ  ترقی اور  خوشحالی کے لیے مل کر  آگے بڑھیں گے،  پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے، یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ سی پیک  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ساتھ کام کر رہا ہے، اس کا مقصد سرخ فیتےکا خاتمہ، تاخیری حربوں اور  رکاوٹوں کو  دور کرنا ہے، پاکستان صنعتی پارکس اور  ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلےکا مقصد تکنیکی ترقی اور  زراعت کا فروغ  ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل سرخ فیتےکا خاتمہ کرے گی، یہ منصوبوں میں تاخیر اور  دیگر مسائل کو دور کرےگی، پاکستان ٹیکسٹائل  اور  اسٹیل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے، پاکستان، چین مشترکہ ترقی، خوشحالی اور بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

Comments Off on پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کا خواہاں ہے،وزیراعظم شہباز شریف

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔