پاکستان سے خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین روانہ۔
.
پاکستان نے زرعی اجناس کی برآمدات بڑھانے کی مہم کے تحت 19 دسمبر کو خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین روانہ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے نے پاکستان کی جانب سے خشک مرچوں کی پہلی کھیپ کی برآمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افتتاحی کھیپ پاکستان کی زرعی برآمدات میں ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ سی پیک کے زرعی منصوبے کے تحت شپمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے قومی سطح پر مرچوں کی کل پیداوار میں تقریباً 80 فیصد حصہ ڈالا، جس کی مقدار ایک لاکھ 44 ہزار ٹن ہے۔ تقریب میں چین کے قونصل جنرل نے بھی شرکت کی جب کہ وفاقی وزیر خوراک اور چینی سفیر کے ریکارڈ شدہ پیغامات اسکرین پر دکھائے گئے۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ اہم کامیابی لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کی شاندار کاوشوں سے ممکن ہوئی، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہواہے۔ انہوں نے لیٹونگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کو مبارکباد پیش کی اور چین کے اندر پاکستانی اشیاء کی خاطر خواہ مارکیٹ بنانے میں چینی حکومت کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…