پاکستان میں سولر پی وی پلانٹس میں 87 فیصد سرمایہ کاری چین کی ہے۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سرمایہ کاروں نےپاکستان میں سولر پی وی تنصیبات میں 144 ملین ڈالر کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 125 ملین ڈالر کا حصہ ڈالا ہے جو تقریباً 87 فیصد ہے۔ پاکستان میں 530 میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں سے 400 میگاواٹ (75فیصد) قائداعظم سولر پارک سے پیدا ہوتی ہے جو پاکستان میں شمسی توانائی پیدا کرنے کے قابل پہلا پاور پلانٹ ہےجو پنجاب حکومت کی ملکیت ہے اور اسے چائنا ٹیبیان الیکٹرک اپریٹس سنکیانگ نیو انرجی کمپنی نے بنایا ہے۔
Comments Off on پاکستان میں سولر پی وی پلانٹس میں 87 فیصد سرمایہ کاری چین کی ہے۔