پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سی پیک کے تحت زرعی تعاون نا گزیر،سینیٹر شبلی فراز۔
.
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے چینی سفیر یاؤ جِنگ سے خصوصی ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران انہوں نے ثقافت،میڈیا اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت کے تعاون سے سائنسی کاشتکاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے بتایا کہ چین زراعت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک زرعی گروپ پاکستان بھیجے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






