Home Latest News Urdu پاکستان میں چینی نئے سال کی شاندار تقریبات کا آغاز۔
Latest News Urdu - February 9, 2024

پاکستان میں چینی نئے سال کی شاندار تقریبات کا آغاز۔

.

پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر نے مشترکہ طور پر پاکستان میں ’2024 ہیپی چائنیز نیو ایئر: ڈریگن کا سال‘ کو شاندار طریقے سے منانے کے لیے سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ چینی نئے سال کو ’اسپرنگ فیسٹیول‘ بھی کہا جاتا ہے چینی قوم کے لیے سال کا سب سے اہم تہوار ہے۔ یہ خاندانوں اور دوستوں کے لیے اکٹھے ہونے اور نئے سال کا جشن منانے کا ایک اہم موقع ہے۔ چینی اس تقریب کو ہر ممکن حد تک خاص بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اکثر اس تہوار کی تقریبات کے لیے کھانے اور سجاوٹ کی تیاری میں گھنٹوں صرف کرتے ہیں۔ چین کا نیا سال 10 فروری کو چین سمیت، دنیا بھر میں منایا جائے گا۔پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر نے چین کے نئے قمری سال کی بھرپور تقریبات کی نمائش کے لیے ثقافتی پرفارمنسز، نمائشیں، ثقافت، فنون لطیفہ، سیاحت اور بہت کچھ پر دلچسپ آن لائن ایونٹس کی ایک وسیع رینج کا آغاز کیا ہے۔

Comments Off on پاکستان میں چینی نئے سال کی شاندار تقریبات کا آغاز۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…