پاکستان نے سی پیک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
.
ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے 6 فروری 2022 کے پاک چین جوائنٹ سٹیٹمنٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کیے گئے غیر ضروری اور مضحکہ خیز تبصروں کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2020 اور 2021 میں جاری کیے گئے ڈوزیئرز میں سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے بھارتی سازشوں کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے۔ واضح رہے کہ پاک چین جوائنٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی صدر شی سے ملاقات کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر میں اقلیتوں پر ظلم و ستم علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …