پاکستان نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
.
میونسپل سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر لیو زیکنگ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں چین میں تعینات پاکستان کے سفیرمعین الحق نے چینی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ووہان کے درمیان صنعتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لیو زیکنگ نے پاکستانی سفیر کو بائیو ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز اور نیو انرجی اور سمارٹ نیٹ ورک کے شعبوں میں ووہان شہر کی بے پناہ ترقی کی صلاحیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔معین الحق نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل کوششوں کی وجہ سے پاکستان اور ووہان کے درمیان تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…