پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دےدی۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے بیجنگ میں چائنہ پاکستان ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی اور تکنیکی زونز میں چینی صنعتوں اور مینوفیکچرنگ کا خیر مقدم کر رہی ہے اور ان کو پاکستان کے ہمسایہ ممالک برآمد کرنے میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی تاجروں کو خصوصی مراعات، ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے چینی ٹیکنالوجی اداروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…