پاکستان -چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ادارے کی دسویں اور عوامی جہہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد۔۔۔۔۔
پاکستان -چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ادارے کی دسویں اور عوامی جہہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، بیوروکریٹس، تاجران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اور چینی ہیڈ آف مشن پانگ چُھنشی کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چینی شہریوں نے شرکت کی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ پی سی آئی کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید چین میں ایک نامور شخصیت ہیں اور چینی عوام سینیٹر کے چہرے سے نہایت روشناس ہیں۔ کیونکہ پاک-سینو تعلقات کو مستحکم کرنے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔جبکہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی آئی کے چئیرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کا چین کی پرامن طریقے سے ترقی و خوشحالی کی منازل کے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ چالیس سال میں کسی بھی طرح کی جنگی حکمت عملی سے گریز کیا جس کے سبب چین کے کسی فوجی نے کسی ملک کی سرزمین میں داخل ہوکر امن کو سپوتاژ کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ امنِ عالم کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔چین کی یہی بہترین حکمت عملی دنیا کے لئے بہترین مثال ہے اور پاکستان کو بھی انہی تجربات سے استفادہ کرکے ترقی و خوشحالی کی منازل کرنے کی ضرورت ہے۔