پاکستان چین آٹوموبائل انڈسٹری کے شعبے میں تعاون سے مشترکہ فوائد حاصل ہونگے۔
.
پاکستان شینگلین کنسلٹنگ کمپنی لمیٹڈ (پی ایس سی) کے چیف نمائندے جیانگ پینگ (فلپ) نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاری خصوصاً آٹو موبائل انڈسٹری کو راغب کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے کثیرفوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے لیے باقی دنیا سے روابط کے لیے ایک جھروکہ کی حیثیت رکھتا ہے اور چینی مصنوعات کے لیے ایک پل اور لنک کا کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ آگے بڑھے گی اور مشترکہ تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…