Home Latest News Urdu پاکستان چین تعلقات کی70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں تصویری نمائش کا انعقاد۔
Latest News Urdu - September 10, 2021

پاکستان چین تعلقات کی70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں تصویری نمائش کا انعقاد۔

.

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ اور ہوم اینڈ ابروڈ پریس کے تعاون سے ہوبی گوان انٹرنیشنل گیلری میں فوٹوگرافی اور آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش میں پاکستانی اور چینی فوٹوگرافروں کی نمایاں تخلیقات رکھی گئی تھیں۔ اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی موجود تھے انہوں نے اس تقریب کے ثقافتی تنوع کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی فوائد کے حصول کے لیے دوستانہ تعلقات پر مبنی ہیں۔ اس تقریب میں سینئر عہدیداروں نے شرکت کی جن میں محترمہ لی پنگ ، چائینہ ویمن انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن کی نائب صدر ، میڈیا کے نمائندے اور سفارت خانے کے آفسران شامل تھے۔

Comments Off on پاکستان چین تعلقات کی70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں تصویری نمائش کا انعقاد۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…