پاکستان چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتا ہے،ڈاکٹر عطاء الرحمان
.
سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ایچ ای سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان نے چین کی اقتصادی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل پر مبنی ایک مضمون قلم بند ہے۔ ان عوامل میں مضبوط قیادت، طویل مدتی منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور تعلیم شامل ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک چین کی کامیاب حکمت عملیوں کو اپناکر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسی طرح کی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، تعلیم اور مضبوط قیادت پر چین کے تجربات سے سیکھ سکتا ہے۔