پاکستان چین کے ساتھ زرعی اور صنعتی جدت کاری میں تعاون بڑھانے کا خواہشمند۔
.
پاکستانی سفیر برائے چین معین الحق نے چین پاکستان زرعی وصنعتی تعاون انفارمیشن پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی تعاون سے پاکستان میں سی پیک کے تحت زرعی وصنعتی جدیدیت کے ذریعے سے ترقی کےایک نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے سےدونوں ممالک کا ایک دوسرے پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو چینی کے ترقیاتی تجربات کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے جو مشرکہ خوشحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






