پاکستان چینی تعاون سے سیمی کنڈکٹرز زون بنانے کا خواہاں ہے،فواد چودھری
.
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے سیمی کنڈکٹرز زون بنانے کا خواہاں ہے تاکہ ملک کو جدید آلات میں خود کفیل بنایا جا سکے اور ترقی کی نئی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے مزید کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران سیمی کنڈکٹرز کی صنعت کو پاکستان منتقل کرنے پر گفت و شنید کی ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ تعاون کے نہایت خواہش مند ہیں اور ٹیکنالوجی زون کو سیمی کنڈکٹرز زون میں تبدیل کیا جائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …